اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او

اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے سینئر پولیس افسران کو تھانوں کے اچانک دورے کرن کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت ڈی آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جی انوسٹی گیشز،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور بھی مختلف تھانوں کے دورے کریں گے۔تمام ڈویژنل افسران بھی اپنی متعلقہ ڈویژن کے پولیس سٹیشنز کا وزٹ کریں گے۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو دوروں کے دوران سائلین کی دادرسی کی بھی ہدایت کی سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی پولیس اسٹیشن میں زیر التواء درخواست نہیں ہونی چاہیے انہوں نے ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا  غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ غیر قانونی حراست، اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں تھانوں کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں خصوصی پٹرولنگ اسکواڈ بھی تعینات کئے جائیں ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی خود سنیپ چیکنگ کو مانیٹر کریں تھانوں میں شہریوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز شہریوں کیلئے مخصوص اوقات میں تھانوں میں اپنی موجودگی لازمی بنائیں اچانک دوروں کا مقصد تھانوں میں شہریوں کی دادرسی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا عملی جائزہ لینا ہے۔

مزید :

علاقائی -