نکاسی آب کیلئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور واسا نے مشترکہ حکمت عملی بنالی

 نکاسی آب کیلئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور واسا نے مشترکہ حکمت عملی بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور شہر میں نکاسی آب کیلئے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی اور واسا نے مشترکہ حکمت عملی بنالی۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں نصب پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کی مدد سے واسا کو شہر کے مختلف مقامات میں جمع ہونے والے بارشی پانی کے بارے مسلسل اپڈیٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے پانی کھڑا ہونے، کھلے گٹر و بند نالوں کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری ہے اس حوالے سے ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہناہے کہ سیف سٹیز کیمروں سے کھڑے پانی کی تصاویر واساحکام کو فراہم کی جا رہی ہیں۔واسا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر متعلقہ علاقوں سے نکاسی آب کے انتظامات کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی تما م متعلقہ اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -