سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتار‘ دھماکہ خیز مواد برآمد 

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3دہشتگرد گرفتار‘ دھماکہ خیز مواد ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن(آئی بی او)کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم لاہور کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں آئیڈیل پارک میں کالعدم تنظیم داعش کے ارکان موجود ہیں جس پرسی ٹی ڈی ٹیم نے وہاں چھاپہ مارکر تین دہشت گردوں محمدجنید ضیاء،محمد وقاص  اور محمد جواد کو گرفتار کرلیا  یہ دہشت گرد لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اہم سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سیدیسی ساختہ بم ڈیوائس، ڈیٹونیٹر،دھماکہ خیز مواد، پسٹل،لیپ ٹاپ موادبرآمد ہواہے۔تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

مزید :

علاقائی -