اشتعال انگیز تقاریر‘توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

اشتعال انگیز تقاریر‘توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کے مقدمہ کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیپٹن(ر) محمد صفدر اور شریک ملزم کو فرد جرم کی کاروائی سے متعلق طلب کر لیا جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیروڑائچ کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی گزشتہ روز کیپٹن (ر)محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے اوراپنی حاضری لگوائی واضح رے کہ گزشتہ سماعت پرکیپٹن (ر)محمد صفدر سمیت دیگر ملزمان کو کیس کی کاپیاں تقسیم کردی گئی تھیں،ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ درج ہے،ایف آئی آرکے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر پرمریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرنے اور سرکاری گاڑی روکنے الزام ہے گزشتہ کیپٹن (ر)محمدصفدر سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہوناتھی جوفاضل جج کی رخصت کے باعث نہیں ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -