حمزہ علی عباسی کی ڈرامہ سیریل ”الف“ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش 

 حمزہ علی عباسی کی ڈرامہ سیریل ”الف“ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)سابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈرامہ سیریل ”الف“ جیسے مزید پراجیکٹ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔حمزہ علی عباسی کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا آخری پراجیکٹ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ تھا لیکن جب انہیں ڈرامہ سیریل ”الف“ کے لئے پیش کش کی گئی تو وہ انکار نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن ان کی ”الف“ جیسے مزید براجیکٹ بنانے کی خواہش ہے جس میں اللہ کے پیغام کو پھیلایا جائے۔

مزید :

کلچر -