پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرکے حکومت بنانا ہمارا عزم، راجہ پرویز اشرف 

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرکے حکومت بنانا ہمارا عزم، راجہ پرویز اشرف 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیل پر یقین نہیں رکھتی،آج کے دور میں ڈیل نہیں چھپتی، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ہمارے جیالے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں نئے عزم کیساتھ آئے ہیں۔پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کر کے حکومت بنانا عزم ہے عوامی فیڈ بیک سے حوصلے بلند ہیں،مہنگائی اور بے یقینی کے باعث عوام مایوس ہیں آج لوگ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں،اس صورتحال میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے ہم نے باہر سے گندم خریدنے کی بجائے کسان کی سپورٹ پرائس بڑھائی آج پنشنرز رل رہے ہیں،آج پیسہ نہ ہونے کا رونا رویا جا رہا ہے اگر کوئی حکومت نااہل ہو تو وہ سابق حکومتوں پر الزام تراشی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کے گھر حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فیصل میر،منور انجم،ڈاکٹر خیام،شہباز محمود بھٹی،عابد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں راجہ پرویز اشرف مرحوم سینٹر کاظم علی کے گھر گئے اور انکے صاحبزادے علی جعفر کاظم سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی نیز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی پیپلز یوتھ کے سابق صدر میاں ایوب کے گھر بھی گئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر روزانہ چالیس پچاس لوگ عوام کو بیوقوف بناتے ہیں تین برس بڑا وقت ہے۔ایک کروڑ نوکریاں کسے ملیں۔کسے گھر ملاپیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جسکے پاس عوام کے مسائل حل کرنیکا پروگرام ہے وقت آ گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری طاقت سے جیتے گی۔عوام الیکشن میں صحیح فیصلہ کریں۔پیپلز پارٹی کو موقع دیں،پاکستان کی تمام مشکلات کوحل کرنیکا میکنیزم اور تجربہ رکھتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف 

مزید :

صفحہ آخر -