بادامی باغ، 3سالہ بچہ بداخلاقی کے بعد قتل، سی سی پی او کا نوٹس، ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب 

بادامی باغ، 3سالہ بچہ بداخلاقی کے بعد قتل، سی سی پی او کا نوٹس، ایس پی سٹی سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ کے علاقے میں 3 سالہ بچے کو بداخلاقی کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے سادات کالونی کے رہائشی 3سالہ ضمیر کو اہلخانہ  تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے میوہسپتال لیکر آئے جہاں ڈاکٹرز نے 3 سالہ ضمیر کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ضمیر کے ساتھ مبینہ بداخلاقی کے بعد اسے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے والد نور محمد کی درخواست پر قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

بچہ قتل

مزید :

صفحہ آخر -