خواتین کے حقوق بارے تعلیم دینے کیلئے آگاہی مہم ضروری،صدر مملکت 

خواتین کے حقوق بارے تعلیم دینے کیلئے آگاہی مہم ضروری،صدر مملکت 

  

  اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ لوگوں کو خواتین کے حقوق بارے تعلیم دینے کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے، جامع اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ جمعہ کو صدر پاکستان ڈاکٹر  عارف علوی کی زیرِ صدارت خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر ِ اقتصادی امور، عمر ایوب خان، پارلیمانی سیکرٹری  قانون و انصاف، ملیکہ بخاری نے شرکت کی۔صدرمملکت نے کہاکہ جامع اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کیلئے اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری ہیں،لوگوں کو خواتین کے حقوق بارے تعلیم دینے کے لیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ علماء اور میڈیا خواتین کے ملکیتی حقوق  بارے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا  کریں، خواتین کے  ملکیتی حقوق کے نفاذ  کا ایکٹ، 2020  ء خواتین کو حقوق دلانے میں ایک مثبت قدم ہے، ملک کے تمام صوبوں میں  خواتین کے ملکیتی حقوق کے بارے میں یکساں قوانین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ  2020  ء کے تحت کوئی بھی عورت جائیداد کی ملکیت  حوالے سے محتسب کو اپیل دائر کر سکتی ہے، خواتین کی جائیداد کے مسائل حل کرنے کے لیے تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے  ان کی مالی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، خواتین کو احساس پروگرام اور اسٹیٹ بینک کے ذریعے دستیاب قرضوں، دیگر سہولیات کے بارے آگاہی دینے کی ضرورت ہے،۔عمر ایوب خان نے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ممالک کی جانب سے پاکستان کو خواتین کیلئے دیے جانے والے  فنڈز اور قرضوں کے بارے میں آگاہ کیا۔صدر مملکت نے خواتین کیلئے بین الاقوامی اداروں اور ممالک کی مالی معاونت کو سراہا۔

صدر مملکت 

مزید :

صفحہ آخر -