کرپشن فری پاکستان ہماری پالیسی، آج پوری قوم نیب کیساتھ ہے: جسٹس (ر) جاویداقبال
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے جن کو ماضی میں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا تھا،نیب اب ان کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔نیب اور پاکستان ساتھ چل سکتے ہیں تاہم پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔چند لوگ اپنی مبینہ بد عنوانی،غیر قا نو نی اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور قومی خزانہ کو نقصان کے مقدمات میں نیب پر الز ا م تراشی کے پیچھے چھپنے کی ناکام کو شش کررہے ہیں۔اپنے بیان میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا نیب زیرو کرپشن سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے، نیب بدعنوانی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒنے رشوت اور اقربا پروری کو بڑ ی لعنت قرار دیا جو کہ ایک زہر بھی ہے، نیب طاقتور اور بڑی مچھلیوں کی پرواہ کئے بغیر بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 535 ارب روپے برامد کئے جو نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے ثابت کیا ہے وہ بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے ا و ر کسی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا۔نیب کی بڑی شخصیات کیخلاف کارروائی سے نیب کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہواہے،کیونکہ نیب کیس دیکھتا ہے فیس نہیں۔آج پوری قوم کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کیساتھ ہے۔ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان پالیسی ہے۔نیب فعال ادارہ بن چکا ہے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔
جاوید اقبال