لیگی رہنما برجیس طاہر نیب میں پیش نہ ہوئے، 14ستمبر کو دوبارہ طلب
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر برجیس طاہر اثاثہ جات کیس میں ذاتی مصروفیت اور موسم کی خرابی کے باعث پیش نہ ہوئے،نیب نے 14ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔برجیس طاہر کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ لانا کا کہا گیا ہے۔برجیس طاہر پر مبینہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔نیب برجیس طاہر کے خلاف مبینہ 30 کروڑ روپے کے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
برجیس طاہر