پاکستانی اشیا ء کے فروغ کیلئے چین آسیان مرکنٹائل ایکسچینج کا افتتاح 

پاکستانی اشیا ء کے فروغ کیلئے چین آسیان مرکنٹائل ایکسچینج کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ناننگ(مانیٹر نگ ڈیسک،آئی این پی) چین اور دیگر آسیان ممالک میں پاکستانی اشیا کے فروغ کیلئے چین سنگاپور ناننگ انٹرنیشنل لاجسٹک پارک میں چین آسیان مرکنٹائل ایکسچینج کا افتتاح کر دیا گیا۔چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے مقامی چینی رہنماں کیساتھ رسمی طور پر افتتاح کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سفیر معین الحق نے کہا کہ پویلین چین اور دیگر آسیان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان اور چین رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور دوستی کو فروغ دینے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ سفیر نے مزید کہا کہ چائنہ آسیان ایکسپو بہت اہمیت کی حامل ہے،یہ چین میں تین پریمئر ایکسپوز میں سے ایک ہے۔ پاکستان دوسری بار چین آسیان ایکسپو میں خصوصی شراکت دار ملک  کی حیثیت  سے حصہ لے رہا ہے اور تقریبا 20پاکستانی تاجر پاکستانی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ سی ای این کے مطابق سفیر نے کہا یہ پویلین پاکستان اور اس کے عوام کے قومی تشخص کومکمل طور پر اجاگر کرے گا۔ہم ہفتے کے روز ایک تجارتی اور سرمایہ کاری سیمینار کا اہتمام کریں گے اس میں  مقامی تاجروں اور کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مدعو کریں گے۔ 
چین آسیان ایکسپو

مزید :

صفحہ آخر -