صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باعث عدالتوں میں پانی جمع ہوگیا

صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باعث عدالتوں میں پانی جمع ہوگیا

  

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی بارش کے باعث سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں پانی جمع ہوگیا،مسلسل کئی گھنٹوں تک ہونے والی بارش کے سبب احاطہ عدالت پانی سے بھرگیا، وکلاء،سائلین اور عدالتی عملہ کوبھی عدالتوں میں پہنچنے کیلئے دشواری کا سامنا رہا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالی طویل بارش کی وجہ سے سیشن کورٹ، ضلع کچری، ماڈل ٹاؤن کچہری، کینٹ کچہری اوربینکنگ کورٹ سمیت دیگر ماتحت عدالتوں کے احاطوں میں پانی جمع ہوگیاجبکہ عدالتوں میں آنیوالی موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں کے ٹائیر زبھی پانی میں ڈوب گئے،پانی کی نکاسی کرنے والے احاطے عدالت کے گٹر بھی بند ہو گئے،مقدمات کی پیروی کرنے آنیوالے وکلاء اورسائلین کوبھی عدالتوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کاسامنارہاجبکہ بارش کے سبب بعض جگہوں پر عدالتوں کے برآمدوں سے پانی بھی ٹپکتارہا،اس حوالے سے وکلاء مرزاحسیب اسامہ، عادل منیراوراختر باجواہ کاکہناہے کہ نکاس آب کا صحیح نظام نہ ہونے کے باعث پانی جمع ہونے سے وکلاء کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے جبکہ نمازیوں کوبھی مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے،حکام بالا کو چاہیے کہ اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدام کئے جائیں تاکہ عدالتوں میں آنے والے سائلین سمیت دیگر افراد کو پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

عدالتیں 

مزید :

صفحہ آخر -