نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے عارضی ہسپتال قائم کیے جائینگے، جواد قاضی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے عارضی ہسپتال قائم کیے جائینگے، جواد قاضی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے لاہور اور راولپنڈی کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دیں سیکرٹری صحت ڈاکٹر محمد جواد قاضی کی جانب سے ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ، پیرا میڈیکل اور انتظامی اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا ہسپتالوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات بنائے جائیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ہسپتالوں میں تمام ادویات، ویکسین، سرجیکل، نان سرجیکل ڈسپوزیبل اور میڈیکل گیسوں کو دستیاب کیا جائے۔تمام آپریشن تھیٹرز مکمل فعال رکھے جائیں۔تربیت یافتہ سٹاف کے ساتھ ایمبولینسز کو بھی فعال رکھا جائے۔تمام بلڈ گروپس کے بلڈ بیگز وافر تعداد میں دستیابی یقینی بنایا جائے ہسپتال انتظامیہ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی ہسپتالوں میں ویکسینیٹڈ سٹاف کو ڈیوٹی پر معمور کیا جائے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ فوڈ ٹیسٹنگ انسپکٹرز اور میڈیکل آفیسرز کو عالمی کھلاڑیوں کو فراہم کردہ خوراک اور پانی کی چیکنگ کے لئے تعینات کیا جائے گا۔کھلاڑیوں کو صحت کی سہولیات کی غرض سے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم  اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انکے ہوٹلوں میں بھی عارضی ہسپتال قائم کے جائیں گے لاہور اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے عارضی ہسپتال قائم کیے جائیں۔

سیکرٹری صحت

مزید :

صفحہ آخر -