توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو نوٹس جاری، جواب طلب

 توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو نوٹس جاری، جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹڑجسٹس شاہدوحید نے توہین عدالت کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا سروسزہسپتال کے جونیئر کلرک عادل جاوید کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کافی عرصہ سے سروسز ہسپتال میں بطورِ جونیئر کلرک کنٹریکٹ پر کام کر رہا ہوں، حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہ کرنے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا، عدالت کے روبرو ہسپتال انتظامیہ نے ملازمت پر مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے ملازمت پر مستقل نہیں کیا، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے ذمرہ میں آتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایم ایس سروسز ہسپتال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -