امریکا میں ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار سے 3 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

امریکا میں ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار سے 3 ہزار ڈالر جرمانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے سرکاری ملازمین اور کاروبار کرنے کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا، ماسک نہ پہننے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے وابستہ ورکرز اور فیڈرل کنٹریکٹرز کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدیا گیا ہے اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نے بہت صبر سے کام لیا ہے لیکن اب صبر جواب دے گیا ہے۔ آپ کے ویکسین سے انکار کی ہم سب نے قیمت چکائی ہے اس لیے اب اگر آپ وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں یا کاروبار کر رہے ہیں تو لازمی ویکسین لگوائیں۔امریکی صدر نے ویکسین نہ لگوانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والی اقلیت بہت بڑا نقصان پہنچا سکتی ہے اور پہنچا رہی ہے۔ چند لاکھ ویکسین نہ لگوانے والوں کی وجہ سے باقی لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
جرمانہ عائد

مزید :

صفحہ آخر -