چیئرمین ایف بی آر‘وفاقی ٹیکس محتسب کو نوٹس، جواب داخل کریں، عدالت 

 چیئرمین ایف بی آر‘وفاقی ٹیکس محتسب کو نوٹس، جواب داخل کریں، عدالت 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا کیخلاف کرپشن الزامات پر انکوائری کا حکم معطل کرنے سے متعلق اپناتحریری فیصلہ جاری کردیا عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی ٹیکس محتسب کو نوٹس، جواب داخل کریں،اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں یکجا کرکے سماعت کیلئے بھی پیش کی جائیں،مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چودھری انور کمشنر ان لینڈ ریونیو سرگودھا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو چوہدری انور کی طرف سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیارکیاتھاکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے کرپشن الزامات پر کرنے کاحکم دیا، وفاقی ٹیکس محتسب نے غیر قانونی طور پر چیئرمین ایف بی آر کو نئے ممبر کی تعیناتی ہدایات جاری کیں،وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے دائر اختیار سے تجاوز کر کے درخواست گزار کیخلاف اقدامات اٹھائے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کا دلائل میں کہنا تھا کہ ٹیکس محتسب نے تعصب کی بنا ء پر درخواست گزار کے خلاف نااہلی، کرپشن جیسے الفاظ استعمال کئے، چیئرمین ایف بی آر اور درخواست گزار وفاقی ٹیکس محتسب کے ملازمین میں شمار نہیں ہوتے جبکہ درخواست گزار کے خلا ف شکایت کی کاپی اور غیر جانبدار ی کا حق بھی فراہم نہیں کیا گیا،عدالت سے استدعاہے کہ ان کے موکل کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب کا ہدایت نامہ غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کیخلاف کارروائی کے حکم کو معطل کیا جائے۔

تحریری فیصلہ جاری

مزید :

صفحہ آخر -