سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

 سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عابد مناواں کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باجود ڈی ایس پی ذکریا یوسف،ایس ایچ او باٹا پور اور ایس ایچ او مناواں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تینوں پولیس افسران گھر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان ساتھ لے گئے،عدالتی حکم کے باجود سی سی پی او لاہورنے موقف سن کر فیصلہ نہیں کیا، عدالت نے نے سی سی پی او لاہور کو موقف سن کر کارروائی کا حکم دیا تھا،عدالت سے استدعاہے کہ سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -