ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پروائس چانسلر طلب 

ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ملازمین کی مستقلی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پروائس چانسلر ڈاکٹر انس سرور 13ستمبر کو طلب کرلیا درخواست گزاروں عامرسعید،کرن خورشید اور ربعیہ انعم کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ زرعی یونیورسٹی میں کافی عرصہ سے کام کررہے ہیں،حکومتی ہالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا گیا،مستقل ہونے کے لئے وائس چانسلر سمیت دیگرز کو درخواستیں  دیں،شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے وائس چانسلر کو مستقلی اور تنخواہوں کی جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا،عدالت کے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیاگیا،عدالت سے استدعاہے کہ عدالتی حکم عدولی پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -