آئندہ مزید 2 روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے کا، محکمہ موسمیات

 آئندہ مزید 2 روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے کا، محکمہ موسمیات

  

 لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعرات کے روز سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش آئندہ مزید 2 روز تک جاری رہے گی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی لاہور میں بارش کا امکان ہے تاہم جمعرات سے ہونے والی بارش کے باعث موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔  

محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -