ہوپ پنجاب الیکشن، فاؤنڈرگروپ کی ووٹر کو کھانا دینے سے معذرت

ہوپ پنجاب الیکشن، فاؤنڈرگروپ کی ووٹر کو کھانا دینے سے معذرت

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے آج ہونیوالے انتخابات میں پولنگ کے موقع پرہوپ پنجاب (فاؤنڈر گروپ) نے ووٹرز کو کھانا دینے سے معذرت کر لی، تاہم اپنے ووٹرز کو امیدواران خود کھانا دیں سکیں گے۔ حاجی کیمپ لاہور اور ملتان میں فول پروف سکیورٹی کیساتھ انتظامات مکمل ہیں،ملتان حاجی کیمپ میں الیکشن کروانے کی ذمہ داری ملک مظفر کے استعفیٰ کے بعد محمد اسحاق کو ذمہ داری دیدی گئی ہے،پنجاب کے حج آرگنائزر شفاف اور پر امن انتخاب کیلئے تعاون کریں۔ چیئرمین الیکشن کمیشن پنجاب عابد رضا شیخ کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو،انہوں نے کہا حج آرگنائزر نے اپنے نمائندوں کا انتخا ب کرنا ہے ضمیر کی آواز پرووٹ دیں۔شناخت کیلئے شناختی کارڈ ساتھ لائیں، کووڈ 19-کے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور ماسک پہن کر آئیں۔ امیدواران کو پولنگ ایجنٹ نامزد کرنے کی اجازات ہو گی۔ پولنگ اختتام پر گنتی ہو گی اور موقع پر ہی نتائج کا اعلان کر دیا جائیگا۔ 

معذرت

مزید :

صفحہ آخر -