پاکستان نے بھارت کو  کیٹیگری سی سے نکال دیا

پاکستان نے بھارت کو  کیٹیگری سی سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارت کو کیٹیگری سی سے نکال دیا،وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنے کے بعد واہگہ کے راستے لوگوں کی آمدو رفت جاری ہے اور اس آمدورفت کے دوران این سی او سی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے  جب کہ لوگوں کی آمدورفت پرپابندی کورونا کے باعث 22 مئی 2021 سے 12 اگست تک رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہے جسے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا۔
پاکستان 

مزید :

صفحہ آخر -