شمالی وزیرستان میں آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک، 6گرفتار

  شمالی وزیرستان میں آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک، 6گرفتار

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرعلی کے علاقے حسوخیل میں سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا،اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ6 دیگر کو حراست میں لے لیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو گھیر ے میں لیکر دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -