سعودی عرب کی غیرملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں 30 نومبر تک توسیع 

 سعودی عرب کی غیرملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں 30 نومبر تک توسیع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ملک موجود مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں 30 نومبر 2021 تک مزید توسیع کردی،یہ توسیع سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر دی گئی ہے، سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)کے مطابق محکمہ پاسپورٹ 25 ربیع الثانی 1443ھ مطابق 30 نومبر 2021 تک ویزوں اور اقاموں میں توسیع کسی فیس یا مقابل مالی کے بغیر خود کار نظام کے تحت کررہا ہے۔ سعودی وزیرخزانہ نے کورونا وباء سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی قومی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے احکام جاری کیے ہیں۔ سعودی حکومت کی پالیسی یہ ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وباء سے جنم لینے والے مالیاتی و اقتصادی مسائل سے ممکنہ حد تک بچایا جائے۔ اسی پالیسی کے تحت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ توسیع محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر ہوگی خودکار نظام کے تحت ہورہی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ سعودی نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے طریقہ کار کے مطابق توسیع کی کارروائی کررہا ہے۔بیرو ن ملک مقیم ان ملکوں کے شہریوں کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے جہاں سے وہ کورونا وباء کے باعث سعودی عرب واپس نہیں آسکتے۔ 
ویزوں میں توسیع

مزید :

صفحہ آخر -