آر پی او کی کوٹ ادو میں کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کرنیکا حکم

آر پی او کی کوٹ ادو میں کھلی کچہری، عوامی مسائل حل کرنیکا حکم

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کے احکامات کی روشنی میں پولیس اور عوام کے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

درمیان فاصلوں کو کم کرنے انصاف کی فوری فراہمی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی پالیسی کومد نظر رکھتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا نے عارف ندیم سپورٹس اسٹیڈیم کوٹ ادو میں عوام الناس کے لئے کھلی کچہری لگائی جس میں ضلع مظفرگڑھ ضلع لیہ کے ڈی پی اوز سمیت دونوں ضلعوں کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزسمیت تاجربرادری، وکلاء انجمن تاجران کے ر ہنماء وکلاء صحافی اور خواتین سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعدادشریک تھی،اس موقع خطاب کرتے ہوئے آر پی او محمدفیصل رانا نے کہا ہے کہ پولیس آفیسراپنی ڈ یوٹی محنت، ایمانداری اور فرض شناسی سے اد اکریں تو دنیا وآخرت دونوں میں فلاح اور بھلائی ان کا مقدر ہے کیونکہ پولیس کی ملازمت ایسی ہے جس میں مظلوم لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع زیادہ ہے اور اگر آپ نے یہ موقع گنوادیا تو دنیا و آخرت دونوں جگہ آپ کی بازپرس ہوگی،انہوں نے تمام آفیسران پر زور دیا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے  احکامات اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائے اور ان کی میرٹ پالیسی کو ہر لمحے مد نظر رکھ کر تمام مقدمات کا فیصلہ کیا جائے اور کسی بھی صورت جھوٹے مقدمات کا اندراج نہ کیا جائے بلکہ ایسے عناصر کی مکمل طور پر حوصلہ شکنی کی جائے،آر پی او فیصل رانا نے ہر سائل کی بات غور سے سنی جس کے بعد متعلقہ ایس ڈی پی او اور متعلقہ ایس ایچ او کو ٹائم کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ دی گئی مدت میں درخواست پر قانونی کارروائی نہ ہوئی تو متعلقہ ذمہ دار پولیس افسران سے بذریعہ شو کاز نوٹس پوچھ گچھ ہو گی،کھلی کچہری میں ہی آر پی او فیصل رانا عوام میں گھل مل گئے،تھانہ سٹی کوٹ ادو تھانہ دائرہ دین پناہ اور تھانہ صدر کوٹ ادو شکا یات کے حوالہ سے پہلے نمبررہا جبکہ ان تھانوں میں سیاسی مداخلت کی شکایات کی بھرماررہی،کھلی کچہری میں موجود مردو خواتین اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب سائلین کے سامنے آر پی او نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کھڑا کر دیا،عوام کا کہنا تھا کہ آر پی او کا یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ پولیس قانون پسند عوام کے سامنے جوابدہ ہے،کھلی کچہری میں موجود مردو خواتین عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں ہی عوامی مسائل کے حل کا سبب بنتی ہیں،کھلی کچہری جس میں ڈی پی او لیہ،ڈی پی اومظفرگڑھ محمد حسن اقبال سمیت ضلع لیہ اور ضلع مظفرگڑھ کے سرکل ایس ڈی پی اوز،دونوں ضلعوں کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ایس ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری، سرکل کوٹ اد کے و تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز  ایس ایچ او سٹی کوٹ ادو عصمت عباس،ایس ایچ او سنانواں شکیل احمد،ایس ایچ او صدر کوٹ ادو زبیر بزدار،ایس ایچ او چوک سرور شہید ملک یونس،ایس ایچ او محمود کوٹ غلام محی الدین،ایس ایچ او دائرہ دین پناہ گوہر علی سمیت، تاجران،وکلاء انجمن تاجران کے ر ہنماؤ صحافی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کر کے انہیں بہترین کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا،بعد ازاں کھلی کچہری میں آر پی او محمد فیصل رانا نے عوام سے ان کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،قبل ازیں جب آر پی او محمد فیصل رانا کھلی کچہری میں پہنچنے پر ڈی پی اومظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے آر پی او کا استقبال کیا۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -