اسلام،پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، حنیف جالندھری

اسلام،پاکستان کیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، حنیف جالندھری

  

کبیروالا(نامہ نگار) اسلام اور پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے خلاف اس سے قبل ہونے والی (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

سازشوں کو بھی ناکام بنایااور آئندہ بھی بنائیں گے،ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے نجات دلانے کے لئے فوری طور پر اسلامی اصولوں اور نظام پر مبنی معاشرے کے قیام عمل میں لانے کی اشدضرورت ہے،ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری نے جامعہ سراج العلوم کبیروالا کے مہتمم مولاناعمرفاروق اصغر کی قیادت میں عیادت کیلئے آنے والے وفد سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیوں کے پے درپے واقعات اسلامیان پاکستان کی دل آزاری ہی نہیں بلکہ امن و امان اور قومی سلامتی کے خلاف گھناؤنی سازشوں کے مترادف ہیں،فرقہ وارانہ آہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہم نے بہت محنت کی اوربہت قربانیاں دی ہیں، اب ہم بعض عناصر کو دوبارہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی اجازت نہیں دیں گے-،پاکستان کو شام اور عراق بنانے کے خواب دیکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہوں گے اور تمام علماء کرام متحد ہوکر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلامی تعلیمات، علماء کرام اصلاح معاشرہ اوربھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،حکومت کی توجہ صرف مدارس کی اصلاحات پر نہیں بلکہ پورے تعلیمی نظام کی اصلاحات پر ہونی چاہیے۔ قبل ازیں وفد میں شامل مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر،شیخ الحدیث مولانا سید ناصر حسین شاہ،مولانا ایوب الرحمن،نواب عصمت اللہ،یوشع دانیالنے مولانا قاری حنیف جالندھری کی عیادت کرتے ہوئے ان کیلئے صحت و تندرسی اور ان کے برادرنسبتی مفسرقرآن مولانا جلیل الرحمن انوری اورشیخ الحدیث جامعہ خیر المدراس مولانامحمدیٰسین صابر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے بلندی درجات ومغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرکی دعا کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -