میاں شہباز شریف سے ملک اکبر علی اعوان کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو

میاں شہباز شریف سے ملک اکبر علی اعوان کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو

  

 پکھی موڑ(نامہ نگار) ملک اکبر علی عوان سابق ممبر ضلع کونسل وہاڑی ملک طاہر اعوان یوسی چیئرمین  کی میاں شہباز (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ نون سے  ملاقات کی اور ان کے ساتھ مختلف امور پر سیر حاصل گفتگو کی میاں محمد شہباز شریف نے ملک اکبر علی اعوان کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ وہاڑی میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ضلع میں مسلم لیگ نون کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں کارکنوں کو متحرک کریں کیونکہ آنے والا سال الیکشن کا سال ہے انشااللہ ہم اپنی خدمت اور عوامی تعاون سے آئندہ جنرل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک سے مہنگائی غربت بے روزگاری کا مکمل خاتمہ کریں گے ملک اکبر اعوان ملک طاہر اعوان نے میاں شہباز شریف کی دور حکومت میں پنجاب میں تعمیر و ترقی کے میگا پروجیکٹ پر عمل درآمد کرانے کی تعریف کی اور کہا کہ مسلم لیگ نون اور میاں شہباز شریف کی سیاست عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود ہے اور انشااللہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ نون کا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا انشااللہ آنے والے جنرل الیکشن میں عوام ان کو اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے بھرپور سبق دے گی ان خیالات کااظہار ملک اکبراعوان xمیمبرضلع کونسل وہاڑی نے ملک محسن اعوان تحصیل صدر کسان ونگ  سے گفتگوکرتے ھوئے کیا۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -