جعلی ڈگری کیس، تمام گواہوں کو پیش کرنے کاحکم، سماعت ملتوی

جعلی ڈگری کیس، تمام گواہوں کو پیش کرنے کاحکم، سماعت ملتوی

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کے استغاثہ میں الیکشن کمیشن حکام کو کیس کے تمام گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو دستاویزات مکمل کرنے اور شیڈول گواہان بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن کے جمشید احمد دستی کے خلاف استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی،حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے،ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھی، ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے کے اقدام پر جمشید دستی کو سزا دی جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -