ڈیرہ:پی ایچ ایف ایم سی ملازمین کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج کااعلان
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) تحصیل صدر کوٹ چھٹہ حبیب الرحمن،آل ایمپلائز کوٹ چھٹہ کے رضوان سمیع و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ پی ایچ ایف ا(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
یم سی ملازمین کے ساتھ 8 مارچ 2021ء کو لا ہور میں پی ایچ ایف ایم ی ملازمین کے دھرنے کے دوران حکومت نے جو ملازمین سے وعدے کیے تھے ان پر تاحال عدرامد نہ ہوسکا ہے جس کے باعث انسداد پولیومہم کامیاب بنانے والے پی ایچ ایف ایم سی ملازمین نے ستمبر میں ہونیوالی پولیومہم کا بائیکاٹ کر نے اور ضلع کی سطح پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور 16 ستمبر کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیاہے اور پولیومہم سے قبل اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے ان کا مزید کہناتھا کہ صو بہ بھر کے تمام پی ایچ ایف ایم سی ملازمین اور عوامی وساجی حلقوں نے حکومت کے رویے کے خلاف شدید مذمت کا اظہار کیا ہے، عہدیداران کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف ایم سی ملازمین سے حکومت نے ستر فیصد بقایاجات دینے کا وعدہ کرنے باوجود بقایا جات ادانہیں کیے، پی ایچ ایف ایم سی ملازمین اور حکومت کے محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں کے فرق کو وعدے کے باوجود دورنہیں کیا گیا۔
اعلان