ٹھٹھہ صادق آباد، منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

ٹھٹھہ صادق آباد، منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار) منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد صفدر حسین جوئیہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم اسسٹنٹ(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 سب انسپکٹر مہر مقصود نیکانہ نے پل 14 پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ارشد جن ولد حفیظ اللہ سکنہ چک نمبر 140 دس آر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ایک کلو 170 گرام (1170) چرس برآمد کرتے ہوئے حوالات بند کردیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مہر مقصود نیکانہ کی مدعیت میں منشیات ایکٹ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد صفدر حسین جوئیہ نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -