کہروڑپکا، شہریوں پر فائرنگ، مقابلہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کہروڑپکا، شہریوں پر فائرنگ، مقابلہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

  

 کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)پولیس مقابلہ یا ساتھیوں کی فائرنگ ڈاکو ہلاک دوساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے عوام نے گھر لیا،عوام پر فائرنگ کرتے ہو ئے ساتھیوں کی گو لیوں سے ہلاک، ہلاک ہونے والا ڈاکوآصف نے دوران ڈکیتی تاجرکو قتل کر دیا تھا ڈاکو میلسی،کہروڑپکا پولیس کوڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں مطلوب تھاتفصیل کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطا بق10بجے رات  (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

نامعلوم ملزمان نے پل منشی والہ علاقہ تھانہ صدر کہروڑپکا میں دو افراد عقیل اور اقبال سے 75500 روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ عوام نے ملزمان کو گھیر لیا جس پر ملزمان نے عوام پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ بند ہونے پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہلاک ملزم کی شناخت محمد آصف ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ملزم آصف نے تاجر مجیب الرحمن کو دوران ڈکیتی مزاحمت پرگولیاں مار کرقتل کردیا تھا جس کامقدمہ نمبر 757/21بجرم302/392ت پ تھانہ صدر کہروڑپکانے درج کیا پولیس کو ملزم آصف کا موبائل موقعہ سے مل گیا تھاجس پر پولیس ملزم کوٹریس کر رہی تھی ملزم آصف ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے سمیت متعدد مقدمات میں ملوث تھا اس کے2 نامعلوم ساتھی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہو گئے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈاکو آصف کھوجہ موضع تھل بوہڑ میلسی کا رہائشی ہے اور علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتوں سے ات مچا رکھی تھی قتل ڈکیتی کی 10 وارداتوں میں تھانہ صدر،سٹی اور میلسی کی پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -