ایڈیشنل آئی جی کا خانیوال کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

  ایڈیشنل آئی جی کا خانیوال کا دورہ، انتظامات کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (  خصو صی  رپورٹر  ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے اچانک تھانہ کہنہ خانیوال کا معائنہ کیا ایس ایچ او(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
 سمیت کوئی پولیس آفیسر اس وقت موجود نہ تھا صرف دو کانسٹیبل اور ایک لیڈی کانسٹیبل تھانہ میں موجود تھیایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے تھانہ کا ریکارڈ ملاحظہ کیا تو تمام ریکارڈ نامکمل پایا گیا  دوران معائنہ تھانہ میں موجود نازیہ نامی سائلہ نے بتایا کہ وہ سات روز سے تھانہ کے چکر کاٹ رہی تھی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے خاتون سائلہ کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور تفتیشی اے ایس آئی غضنفر کو لائین حاضر کرنے کا حکم دیا انہوں  نے تھانہ کے گیٹ پرسنتری کی عدم موجودگی،تھانہ میں ناقص صفائی اور تھانہ میں بدنظمی کا بھی نوٹس لیااور ایس ایچ او تھانہ کہنہ کی غفلت پر ڈی پی او خانیوال کو کارروائی کی ہدایت کی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ اب کام چور اور نکمے افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں پولیس کا کام لوگوں کی جان ومال کو تحفظ دینا اور جرائم کا قلع قمع کرنا ہے ان امور پر غفلت ناقابل معافی ہے۔
جائزہ