ٹبہ سلطان پور،کارڈز فراہمی شروع،کسانوں میں خوشی کی لہر

ٹبہ سلطان پور،کارڈز فراہمی شروع،کسانوں میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو کسان کارڈ ٹبہ سلطان پور سے فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا پہلے مرحلہ میں سریل نمبر1سے لیکر400تک والوں کو کارڈ کی فراہمی کی جارہی ہے تفصیل کے مطا بق کئی ماہ سے تیار شدہ کسان (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
کارڈ محکمہ زراعت تحصیل میلسی کا عملہ ٹبہ سلطان پور کے کسانوں کو کارڈ فراہم کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کر کے انہیں میلسی آفس کے چکر لگوا کرخوار کرنے میں لگے ہوئے تھے جس پر کسانوں نے احتجاج کی جس کی خبر روزنامہ پاکستان میں کئی مرتبہ شائع ہوئی جس پر محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے کسانوں کے تیار شدہ کارڈ ز کی فراہمی کا عمل فوری طور پر شروع کرتے ہوئے یقینی بنانے کا حکم دیا جس پر محکمہ زراعت ٹبہ سلطان پور کے عملہ کی جانب سے کسانوں کو کسان کارڈ کی فراہمی کا پہلا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے پہلے مرحلہ میں سریل نمبر1سے لیکر400 تک کے کارڈ بن کر آئے ہیں جن کی فراہمی کسانوں کو کورڈ کے مطا بق شروع کردی گئی ہے محکمہ زراعت ٹبہ سلطان پور کے آفیسر سید امتیاز حسین شاہ نے کارڈ کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ جس کسان بھائیوں نے کارڈ کے لئے فارم جمع کروائے ہیں انہیں ہر صورت کسان کارڈ فراہم کیا جائے گا جس سے کسان بھائی برائے راست حکومتی سبسڈی سے مستفید ہوسکیں گے کسان کارڈ پنجاب حکو مت کی جانب سے کسانوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے جس سے کسانوں کو کھاد، زراعی لوازمات وغیر ہ پر سبسڈی دی جائے گی دوسری جانب کسان کارڈ محکمہ زراعت ٹبہ سلطان پور سے ملنے پرکسانوں نے روزنامہ پاکستان کی کاؤشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس مزید ترقی کے لئے دعا کی ہے۔
لہر دوڑ گئی