سمیع الحسن گیلانی سے کمشنر بہاولپور کی ملاقات، پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

سمیع الحسن گیلانی سے کمشنر بہاولپور کی ملاقات، پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

  

 بہاول پور (بیورورپوٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال سے ایم این اے سمیع الحسن (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

گیلانی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا بھی موجود تھے۔ ایم این اے سمیع الحسن گیلانی نے احمد پور شرقیہ تا اُچ شریف روڈ فیز IIکی تکمیل، کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIIسکیم،اُچ شریف میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کے خاتمے اور اُچ شریف پارک کی تعمیر و مرمت بارے تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر کے تمام معاملات پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -