میپکو ٹیموں کا آپریشن92بجلی چوروں کو رگڑا، جرمانے عائد

میپکو ٹیموں کا آپریشن92بجلی چوروں کو رگڑا، جرمانے عائد

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 78ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر27 لاکھ18ہزار روپے جرمانہ عائد۔9ستمبر2021 کو ملتان میں 15بجلی چوروں کو522399روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ڈی جی خان میں 14صارفین کو323727روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 2 بجلی چوروں کو38000روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 14بجلی چوروں کو395275روپے جرمانہ عائد، ساہیوال میں 20صارفین کو552308روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 15بجلی چوروں کو 361676روپے جرمانہ عائد،بہاولنگر میں 6بجلی چوروں کو132000 روپے جرمانہ عائد اور خانیوال میں 6بجلی چوروں کو 392763 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان کی ٹیم نے زرعی مقاصد کے لئے بجلی چوری کرنے والے ایک فردکو موقع پر پکڑلیا اور گرفتارکروادیا۔ بجلی چور کے ذمہ گھریلو کنکشن پر سوالاکھ روپے کے واجبات ہیں۔ تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کروادیاگیا۔ ایس ڈی او کوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان ذیشان حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارکر ایک صارف اللہ ڈیوایا کو ڈائریکٹ تاروں سے پانی سپلائی کرنے والی موٹر پر بجلی چوری پکڑ لی۔موضع دلانہ میں چوری کی بجلی سے زرعی اراضی کو سیراب کیاجارہاتھا۔ میپکو ٹیم نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو کال کی اور بجلی چور کو موقع سے گرفتار کروادیا۔ بجلی چور کے ذمہ گھریلو کنکشن پر سوالاکھ روپے کے واجبات ہیں جس پر اسکا گھریلو کنکشن منقطع ہے۔ میپکو کی ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور موٹر قبضہ میں لے لی ہے۔ایس ڈی او کی درخواست پر پولیس اسٹیشن گدائی نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

جرمانے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -