گگو منڈی:اوباش کی لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش، مقدمہ درج

 گگو منڈی:اوباش کی لڑکی سے بداخلاقی کی کوشش، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  گگو منڈی(نامہ نگار)اوباش نے نابالغ لڑکی سے بد اخلاقی کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 کوشش کی مقدمہ درج کروانے پر ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے تایا کمسن بھائی والدہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ویران فیکٹری میں لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے دو مغوی برآ مد کر لیے   تفصیلات کے مطابق اڈا رسول پور کا محنت کش عمران مزدوری کے لیے فیکٹری اور اس کی بیوی کوثر بی بی چارہ لینے گئی ہوئی تھی کہ اس دوران اوباش شخص شاہ سوار اس کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں موجود عمران کی 13سالہ نا بالغ بیٹی (ص) سے زبر دستی زیادتی کی کوشش کرنے لگا لڑکی کی چیخ و پکار پر ہمسایہ امجدآ گیا تو ملزم نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا اس رنجش پر اگلے روز ملزم شاہ سوار اپنے8/9مسلح ساتھیوں کے ہمراہ عمران کے گھر داخل ہو گیا اور گھر میں موجود (ص) کی والدہ کوثر بی بی کو زدو کوب کرنے کے بعد گن پوائنٹ پر لڑکی کے تایا اکرام بھائی عرفان اور مقدمہ کے گواہ امجد کو اغوا کر کے ایک ویران فیکٹری میں لے گئے اورمغویان پر شدید تشدد کیا کوثر بی بی نے وقوعہ کی اطلاع پولیس کو دی تو مقامی پولیس نے مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر محمد اکرام اور عرفان کو برآ مد کر لیا جبکہ امجد علی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا جبکہ پولیس نے ایک اغوا کار عادل کو بھی گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
مقدمہ درج