زرعی یونیورسٹی،ڈاکٹر ذوالفقار علی کیلئے بہترین ٹیچر ایوارڈ

 زرعی یونیورسٹی،ڈاکٹر ذوالفقار علی کیلئے بہترین ٹیچر ایوارڈ

  

   ملتان (  خصو صی  رپورٹر)  ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

سے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈنگ تقریب کو 2003 کی دہائی میں اعلی تعلیمی اقدار ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد نے شروع کیا تاکہ اعلی تعلیم اور متعلقہ تدریسی خدمات پیش کرنے والے اساتذہ کی قابلیت کو سراہا جا سکے۔ رواں سال ملک بھر سے 34یونیورسٹیوں نے اپنے اپنے بہترین ٹیچرز کو اس ایوارڈکیلئے نامزد کیا۔ نامزد کردہ اساتذہ کی ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی منتخب کردہ ٹیم نے جانچ پڑتال کی اور صرف 3بہترین اساتذہ کا انتخاب کیا۔ 3بہترین اساتذہ میں جامعہ ہذا کے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بہترین اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسلام آباد کے ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علو ی نے کی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علو ی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقارعلی کو" ایگر یکلچر اینڈبائیو سائنسز " کے شعبہ میں بہترین تدریسی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ایوارڈنگ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی کو مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ادارے کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کی اسی طرح تربیت کررہے ہیں کہ وہ اپنے ذریعے ادارہ ہذا کا نام پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر روشن و بلند کریں۔پروفیسر ڈاکٹر ذولفقارعلی کی بہترین کارکردگی زرعی یونیورسٹی ملتان کیلئے کسی منٹور سے کم نہیں بلکہ ان کی یہ کامیابی پورے جنوبی پنجاب کے خطے کے اساتذہ کیلئے بھی اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی نے کہاکہ میری اس کامیابی کی وجہ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی، تمام فیکلٹی اور میرے طلبا و طالبات ہیں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا میرے مقاصد کو کامیاب بنایا۔

ایوارڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -