زرعی لیبارٹریوں کو مزید اپ گریڈ کرینگے، حسین جہانیاں گردیزی

 زرعی لیبارٹریوں کو مزید اپ گریڈ کرینگے، حسین جہانیاں گردیزی

  

کبیروالا(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ترجیحات میں زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی سرفہرست ہے،کاشت کاروں کو بینکوں سے زرعی قرضہ کی فراہمی کے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

لئے طریقہ کار آسان بنا یاجارہاہے، بردار ملک چین کے ساتھ مل کر ریسرچ کے مقاصد کے حصول کیلئے زرعی لیبارٹریوں کو اپ گریڈکیا جائیگا،دیہی علاقوں کی ترقی او رکاشتکاروں کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے چاہ سڑک والا موضع کرم پور جوتہ تحصیل کبیروالا میں سابق نائب ناظم مہر عبدالرحمن جوتہ اور مہر محمد طارق جوتہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ روایتی فصلات کی جگہ ہائی ویلیو ایگریکلچر کو متعارف کروانا وقت کا اہم تقاضا ہے، جس سے کاشتکاروں کی آمدن اور ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے بلند ویژن کے تحت پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، جس کے ثمرات سے براہ راست عوام مستفید ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ کی ترقی اور خوشحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔اس موقع پر سابق نائب ناظم مہر عبدالرحمن جوتہ، مہر محمد طارق جوتہ اور دیگر نے اپنے ساتھیوں سمیت صوبائی وزیرسیدحسین جہانیاں گردیزی کی قیادت پر اپنے مکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے جاوید احمدخان پڑھیار کی خصوصی دعوت پر سید گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرمہر مزمل علی چدھرڑ،جاوید احمد پڑھیار،مہرمجاہد حسین اُترا،سید منتظر مہدی،راؤ عمر ان مانی،اسماعیل شہزادعاربی،راؤ اشتیاق احمد،چوہدری محمد اعظم جٹ،مہر رب نواز باٹی،ملک محمد اسلم نائچ،مجاہد اقبال سعیدی،ملک محمد عثمان،ریاست علی،مہر اعجاز بلال اُترا،حفیظ سعیدی،مہر عمران محمود اُترا محمد علیم اور دیگر بھی موجود تھے۔

حسین جہانیاں گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -