بلاول بھٹو سے جیالوں کی ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو
بہاولپور، اوچشریف (بیورورپورٹ، نامہ نگار) مضبوط وفاق، آئین و قانون کی بالادستی، ملکی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی،جمہوریت کا استحکام اور انسانی جذبوں کو فروغ(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
دینا ہمارا عزم اور قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہماری منزل ہے ان حیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پی پی پی بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین،سینیئر نائب صدر جنوبی پنجاب،کوارڈنیٹر،کوارڈینیٹر سوشل میڈیا وسیم عباس کورائی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی وائی او ساوتھ پنجاب رانا منظور الحسن،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی بہاولنگر ملک رستم،محمد شہزاد سیکرٹری اطلاعات تحصیل بہاولنگر،احتشام شیر گل سیکرٹری اقلیتی ونگ ساوتھ پنجاب،شہزاد احمد سٹی سیکرٹری اطلاعات بہاول نگر بھی موجود تھے دوران ملاقات گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ناقابلِ تسخیر دفاع کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور پاکستان کے تشخص اور وقار کو بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور محب وطن عوام میں بنیادی طور پر روح اور جسم کی مانند رشتہ ہیں اور پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے جبکہ بھٹو خاندان نے ملک اور قوم پر اپنی چار نسلوں کی قربان دیکر اپنے لہو سے عزت و احترام، وفاداری اور قومی خودداری کی تاریخ مرتب کی ہیانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تین سالوں میں وفاق و پنجاب حکومت اور آٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہ حکومت نے جو تباہی و بربادی مچائی ہے اس کی ماضی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی نے غریب عوام سمیت ہر مکتبہ فکر کی چیخیں نکلوا دیں ہیں اور ادویات و بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء انکی قوت خرید سے اس قدر باہر ہو چکی ہیں کہ غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو مہنگائی میں کمی اور معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر قدغن لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار تباہ کاریوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالیچپ نہیں رہ سکتے کیونکہ عوام کے حقوق غصب کرنے والے اور معاشی تباہی کے ذمہ داروں کو قوم کو حساب دینا پڑے گا۔اوچشریف دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش حیدر بخاری و مخدوم جہانیاں جہاگشت کے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کی جمالدین والی گیلانی ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں صوفیاء نے اسلام پھیلایا اولیاء نے اسلام کی سر بلندی کے لیے بھرپور کوششیں کی بلاول بھٹو نے کہا کہ علماء و مشائخ نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا بلاول بھٹو نے ولی عہد دربار سیسیاسی امور پر بھی گفتگوں کی اورچودہ سو سال قدیمی نوادرات کی دوبارہ زیارت اور دربار حضرت جلاالدین سرخپوش بخاری پہ حاضری کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے اوچشریف بنگلہ بخاری پر آکر سجادہ نشین مخدوم الملک مخدوم سید زمرد حسین بخاری سے ملاقات کا وعدہ کیا بلاول بھٹو اور ولی عہد دربار نے ملک وقوم کی سلامتی مسلم امہ اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود گیلانی سابق ضلعی چیئرمین بہاول پور میاں دلشاد احمد سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور ایم پی اے کے ٹکٹ ہولڈر سید نسیم عباس بخاری بھی موجود تھے۔سردار یوسف خان گبول تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی راجن پور اور حفیظ اللہ خان گبول جنرل سیکرٹری پیپلزیوتھ آرگنائزیشن راجن پور کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رحیمیارخان میں ملاقات سردار یوسف خان گبول نے چیئرمین بلاول بھٹو کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ملاقات میں سیاسی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو نے یوسف خان بول کی پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود میر سہراب خان مری. سید عارف شاہ. رائس جہانگیر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے
ملاقات