قصبہ گجرات میں نان سٹاپ وارداتیں 

قصبہ گجرات میں نان سٹاپ وارداتیں 

  

 قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان) میونسپل گجرات کی نواحی یونین(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کونسل فاضل کالرومیں گزشتہ رات بستی جادے والا چور  چھت پھاڑ کر ملک  فیض بخش کالرو اور حاجی محمد بخش کالرو اسی طرح موضع عمر بدھ میں سیٹھ مرید حسین تکلیر اور ملک لعل حسین تکلیر کے گھروں کا صفایا کر گئے،سب سے زیادہ نقصان ملک مرید حسین تکلیر کا ہوا جس میں آ ٹھ (8) تولہ زیورات اور ایک لاکھ نقدی تقریبا دس،گیارہ لاکھ کا نقصان ہوا اور اسی طرح باقی گھروں کا نقصان ہوا، کال کے باوجودتھانہ صدر مظفر گڑھ  پولیس حسب معمول لیٹ پہنچی اور روٹین کی کاروائی کر کے واپس چلی گئی، ایک رات میں پانچ گھروں کا صفایا آخر چور کس کی آشیر باد سے اتنے دیدہ دلیر ہو گئے ہیں  جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس سے عوام کا جینا حرام ہو گیا لہزا یونین کونسل فاضل کالرو کی عوام کا ،ار پی او ڈیرہ غازی خان،ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ ہے کہ چوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر نقصان کا ازالہ کیا جائے اور یونین کونسل فاضل کالرو میں پولیس چوکی منظور کی جائے اور محمود کوٹ روڈ  پرتھانہ صدر مظفر گڑھ کی پولیس  گشت کو معمول بنائے  ملک حاجی محمد بخش کارلو مرید عباس تکلیر چودہری ضیا عالم ملک رشید کارلو ملک خالد بشیر کارلو و دیگر اہل علاقہ نے کہا ہے ورنہ  بھر پور احتجاج کیا جائے گا

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -