ڈیرہ میں 400کنال پر لائیو سٹاک فارم قائم کرنیکی تیاریاں 

ڈیرہ میں 400کنال پر لائیو سٹاک فارم قائم کرنیکی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ماڈل لائیو سٹاک فارم کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 گئیں 400 کنال پر لائیو سٹاک فارم قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے تونسہ بارتھی روڈ پر ماڈل لائیو سٹاک فارم کیلئے  مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا انہوں نے تونسہ اور تحصیل کوہ سلیمان میں ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل وین  اور ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول و موبائل وٹرنری ڈسپنسری بارتھی کو چیک کرتے ہوئے ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیا انہوں قبائلی عمائدین اور مویشی پال حضرات سے بھی ملاقاتیں کیں۔لائیوسٹاک سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ مسائل بھی دریافت کئے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل لائیو سٹاک فارم قائم ہونے سے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ میں انقلاب پیدا ہوگا۔مویشیوں کی مصنوعی نسل کشی سمیت جدید سہولیات میسر آئیں گی اور شعبہ تحقیق کو جدت ملے گی۔انہوں نے لائیو سٹاک افسران سے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع لائیو سٹاک کی تعداد اور معیار کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔مویشی پال حضرات کو ان کی گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی سے جانوروں کو مہلک اور وبائی امراض سے بچایا جاسکتا ہے۔