لودھرں،مختلف منصوبوں کی تکمیل پر5ارب خرچ کرنیکا فیصلہ

لودھرں،مختلف منصوبوں کی تکمیل پر5ارب خرچ کرنیکا فیصلہ

  

 لودھراں (نما ئندہ پاکستان) حکومت ضلع لودھراں کی ترقی کے لیے 05 ارب روپے خرچ کرے گی۔ یہ رقم ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع لودھراں کی ترقیاتی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 سکیموں کی تکمیل کیلئے خرچ کی جائے گی۔ یہ بات  یہاں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے منعقدہ جائزہ  اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری زوار حسین وڑائچ، سنیئر سیاستدان و رہنما پاکستان تحریک انصاف نواب امان اللہ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں آمنہ مودودی، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور اعتزاز انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد فہد، تینوں تحصیلوں کے چیف میونسپل آفیسرز اورمتعلقہ محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی پیکج لودھراں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پیکج کے تحت تفویض کردہ ترقیاتی سکیموں کے معیاراور معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی دکھانے پر محکمہ بلڈنگ اور محکمہ روڈ کے ایکسیئن کی جواب طلبی کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے اجلاس سے خطاب میں بتایا کہ پانچ ارب کے ترقیاتی پیکج کی ماینٹرنگ وزیر اعلی آفس سے براہ راست کی جائے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21  کے تحت روڈ سیکٹر کی 16، ہیلتھ سیکٹر کی3، ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کی 3، گورننس اینڈ آئی ٹی کی 1، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 15، ٹرانسپورٹ کی 1، سپیشل ایجوکیشن کی 1، پولیس کی 1، جوڈیشنل کی 1، ڈبلیو اے ٹی ایس اے این سیکٹر کی 17ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ روڈ سیکٹر کی 16سکیموں پر 2ارب 23کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ ہیلتھ سیکٹر کی 3سکیموں پر 16کروڑروپے خرچ ہونگے۔ ہائرایجوکیشن کی تین سکیموں پر 35کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ ڈبلیو اے ٹی ایس اے این سیکٹر کی 17سکیموں پر 1ارب 29کروڑ 40لاکھ روپے خر چ ہونگے۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 15 سکیموں پر 87کروڑ روپے خرچ کیئے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ کی 1سکیم پر 6کروڑ روپے، سپیشل ایجوکیشن کی 1سکیم پر 8کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ تمام ترقیاتی سکیموں کے ورک ایوارڈ 30ستمبر2021 تک جاری کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی 2020-21، ضلعی ترقیاتی پیکج 2020-21 کے حوالے سے ترقیاتی سکیموں کے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -