وہاڑی،گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار،گرفتاری کا حکم

وہاڑی،گراں فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار،گرفتاری کا حکم

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤ س میں پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

مجسٹریٹس کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، ایڈ یشنل کمشنر ریونیو ملتان خالد ستی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا پرائس کنٹرول پر خصو صی فوکس ہے گراں فروشوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں بھی کی جائیں عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ناقص کار کردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ناقص کار کردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر عامر شہزاد سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکر دگی کا ہفتہ وار جائزہ لیا جاتا ہے کار کر دگی بہتر نہ بنانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔ کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی نئے بھرتی ہونے والے ریونیو فیلڈ سٹاف،پٹواریوں سے بھی خصو صی گفتگوکی اور کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ریونیو فیلڈ سٹاف،پٹواری بورڈ آف ریونیو کے انیشٹو ز کو لے کر چلیں۔نئے بھرتی ہونے والے پٹواری کمپیوٹر کی تعلیم کے حامل ہیں آپ لوگوں نے محکمہ ریونیو کے عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں میں خواتین کو بھی موقع ملا ہے ریونیو کے حوالے سے خواتین کے مسائل فی میل پٹواری سنے۔ نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی محکمانہ ترقی کا سروس سٹکچر بنایا جائے گا نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی جدید خطوط پر ٹریننگ کروائی جائے گی لوگوں کا محکمہ مال پر اعتماد کو بحال کیا جائے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کے ہمراہ دیہی مرکز مال 32ڈبلیو بی کا بھی وزٹ کیا کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے دیہی مرکز مال کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور دیہی مرکز مال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنانے کی ہدایت کی کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد  نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کو دیہی مرکز مال کے حوالے سے آگاہی دی جائے بعدازاں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشا د احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الہی، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن،ایڈ یشنل کمشنر ریونیو ملتان خالد ستی، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان،اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمر فاروق اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وہاڑی کا وزٹ کر کے اچانک دیہی مرکز صحت چک نمبر 56ڈبلیو بی کا دورہ کیا انہوں نے اس موقع پر طبی سہولیا ت کی فراہمی کا جائزہ لیا مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ادویات کے سٹور،ہسپتال کے ریکارڈ اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری بھی موجود تھے بعدازاں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں ریونیو کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، ایڈ یشنل کمشنر ریونیو۔۔۔، اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمرفاروق، اے سی میلسی عبدالرزا ق علی اور دیگر ریونیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں ریونیو ریکوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، سٹیمپ ڈیوٹی، میوٹیشن فیس، آبیانہ، تاوان اور ایف بی آر کے واجبات کی ریکوری کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو افسران کی انفرادی کار کر دگی کو بھی چیک کیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق الرحمن خان نے تفصیلی بریفنگ دی اور دیہی مراکز مال کے قیام اور کارکر دگی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ضلع وہاڑی کی معیشت زراعت اور دیگر شعبوں کی تفصیلات بتائی گئیں۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری واجبات کی ریکوری ترجیح بنیادوں پر کی جائے ریکوری کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے ریونیو افسران باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ کریں عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے گئے ریونیو کیسز کو جلد نمٹایا جائے سرکاری فیسوں اور انتقالات کی باقاعدگی سے پڑتال کی جائے ایف بی آر واجبات کی ریکوری بھی فوکس کیا جائے نادہندگان کے گھروں کے باہر نوٹسز آویزاں کئے جائیں نادہند گان کی مقامی میڈیا اور کیبل پر تشہیر کی جائے سرکاری اراضی واگزار کرایا جائے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ضلع وہاڑی میں فیلڈ سٹاف پٹواریوں کی بھرتی کے عمل کوسراہا۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ وہاڑی میں 24دیہی مراکز مال فنگشنل ہیں ریونیو ریکوری پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے ضلع وہاڑی میں ریونیو ریکوری بہتر انداز میں جاری ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -