بہاولپور ڈویژن،خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مہم شروع

بہاولپور ڈویژن،خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے مہم شروع

  

بہاولپور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرحکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 بچوں کی بحالی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری اخلاق احمد، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد حسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں خصوصی بچوں کی داخلہ مہم، تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے خصوصی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ اسی طرح بہاول پور ڈویژن کے 25سپیشل ایجوکیشن ادارے(جن میں سے ضلع بہاول پور میں 12،ضلع بہاول نگر میں 6اور ضلع رحیم یار خاں میں 7سپیشل ایجوکیشن کے ادارے شامل ہیں) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاول پور کی زیر نگرانی کام کر رہے ہیں اور ان تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاول پور محمد عمران راہی نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام چلنے والے تمام تعلیمی اداروں میں خصوصی بچوں کوتعلیم و تربیت، آمد و رفت کی سہولت،ماہانہ وظیفہ جات، یونیفارم اوردرسی کتب سمیت نفسیاتی اور سماعتی اسسمنٹ جیسی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ نیز محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالہ سے اپنی ہیلپ لائن 1162کو بھی فعال کر دیا ہے تاکہ خصوصی بچوں کے آن لائن داخلے آسانی سے ہو سکیں اور ان کے دیگر مسائل کا فوری تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سکول انفارمیشن سسٹم کا اجراء، ای لرننگ اور ای ٹرانسفر پالیسی پربھی عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ان تعلیمی اداروں میں گفت و شنید، تدریسی و نفسیاتی مسائل میں رہنمائی و مشاورت، موسیقی کی تعلیم سمیت دیگر فنون کی تعلیم اور مہارت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن بہاول پور نے مزید بتایا کہ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں سمیت کھیل کے مقابلہ جات بھی منعقدکرائے جاتے ہیں تاکہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔ 

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -