مظفر گڑھ،اغواء کیس،ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 مظفر گڑھ،اغواء کیس،ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

مظفرگڑھ(خبر نگار)تہمینہ ظفر لیڈی سب انسپکٹر تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی مدعیت میں درج شدہ مقدمہ کے نامز ملزم کاشف اسلام کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ علاقہ (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

مجسٹریٹ مظفرگڑھ نے دیکر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔لیڈی سب انسپکٹر تہمینہ ظفر کی طرف سے مقدمہ کی پیروی حافظ شاکر حسین خان سکھانی ایڈووکیٹ، محمد باصر خان سکھانی ایڈووکیٹ نے کی۔جبکہ ملزم کاشف اسلام کی طرف سے شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ اور شفیق احمد ملانہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ مقدمہ کی سماعت جج سید جمشید انور مجسٹریٹ دفعہ 30 مظفرگڑھ نے کی۔حافظ شاکر حسین خان سکھانی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ کاشف اسلام ملزم انتہاہی خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ ملزم کیخلاف کئی فوجداری مقدمات درج ہیں۔ اس وقوعہ کی بابت ضلع مظفرگڑھ خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے۔ اور اس مقدمہ میں جرم 7ATAکا بھی ارتکاب ہوا ہے۔ جو پولیس نے ابھی تک 7ATA نہ لگائی ہے۔ ملزم سے آلہ ضرب چھری برآمد ہونی ہے۔ اور پسٹل بھی برآمد ہونا ہے۔ملزم کیخلاف سابقہ ریکارڈ کی بابت FIR نمبر612/20بجرم 452-354-506-B ت پ تھانہ خانگڑھ جو رامسعود راجپوت کی مدعیت میں درج ہوا۔ اور دیگر مقدمہ 177/18 بجرم 337A3-148-149 ت پ تھانہ خانگڑھ، مقدمہ نمبر40/17 بجرم 9-C اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان جس میں تین کلو چرس ملزم کاشف اسلام سے برآمد ہوئی تھی۔ اور دیگر راہزنی، ڈکیٹی کا مقدمہ نمبر150/17 بجرم 394 ت پ تھانہ خانگڑھ میں بھی کاشف اسلام ملزم نامزد ملزم ہے۔مستغیثہ کے کونسل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ ایک خاتون سب انسپکٹر جو اپنے فرائض منصبی کے سلسلہ میں اپنی ڈیوٹی پر آرہی تھی۔ جس کو اسلحہ کے زور پر دیگر نامعلوم ملزمان کیساتھ مل کر ملزمان نے اغوا کیا۔ اور پھر زیادتی کی گئی۔اور تشدد کانشانہ بنایا گیا۔ ملزمان وائس میسجزکے ذریعے مستغیثہ اور اس کے خاندان کو بلیک میل کرکے ہراساں کر رہے ہیں۔ جبکہ ملزم کاشف اسلام کی طرف سے شیخ سجاد ایڈووکیٹ، شفیق احمد ملانہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ مستغیثہ کو اغوا نہ کیا گیا ہے۔ بلکہ اپنی مرضی سے ملزم کیساتھ گئی تھی۔ اور ایک ملزم کے وکلا نے عدالت میں مووی بھی دیکھائی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ موجود ہ مووی میں جو خاتون گاڑی میں بیٹھ رہی ہے۔ وہ ایک پردہ دار خاتون ہے۔ جبکہ گاڑی کا کوئی نمبر پلیٹ بھی نمایاں نہ ہے۔ عدالت نے ملزم کے کونسل کی استدعا مستر دکرکے کاشف اسلام ملزم کو آلہ ضرب چھری اور پسٹل کی برآمدگی کیلئے پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر حوالے کر دیا۔ملزم کو عدالت میں سخت حفاظی حصار میں انسپکٹر / SHO تھانہ سٹی مظفرگڑھ، تفتیشی افسر اور پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ملزم کاشف اسلام کو پیش کیا گیا۔حافظ شاکر حسین خان سکھانی ایڈووکیٹ نے میڈیا اور اخباری نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ بہت ہی اہم نوعیت کا ہے۔ جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو اسلحہ کے زور پر دوران ڈیوٹی اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔مذکورہ مقدمہ کے ملزمان انتہاہی خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ہیں۔ انشا اللہ مظلوم لیڈی سب انسپکٹر کی فری قانونی امداد کریں گے۔ اور ہر فورم پر انصاف دلوائیں گے۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -