رحیم یارخان:بین الصوبائی منشیات فروش ساتھیوں سمیت گرفتار

رحیم یارخان:بین الصوبائی منشیات فروش ساتھیوں سمیت گرفتار

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) سندھ پنجاب بارڈر پر پولیس کی کاروائی، بین الصوبائی منشیات فروش ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا بھاری مقدار میں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ولایتی شراب برآمد، گینگ کا سرغنہ نادر حفیظ عرصہ دراز سے غیر ملکی شراب سندھ سے پنجاب دیسی شراب) پنجاب سے سندھ سپلائی کر رہا تھا، نوسر باز ملزم خود کو صحافی ظاہر کرتا تھا، منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا احسن مہر کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے شہر ظاہرپیر سے تعلق رکھنے والے نادر حفیظ ولد حفیظ اللہ سکنہ بستی چنجن عرصہ دراز سے شراب فروشی کا دھندہ کر رہا تھا، ذرائع کے مطابق ملزم نے منظم بین الصوبائی گینگ بنا رکھا تھا جس میں نامعلوم نو عمر لڑکے لڑکیاں اور معمر بزرگ شامل کر رکھے تھے جنہیں شراب لانے کیلئے پولیس کو دھوکا دینے کیلئے ہمسفر بناتا تھا، اس طرح سندھ سے غیر ملکی برانڈ کی (ولایتی) شراب لاکر رحیم یار خان اور راجن پور جبکہ رحیم یار خان کے مضافاتی علاقوں سے روڑی برانڈ (دیسی شراب) سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم نادر حفیظ نوسر بازی کرتے ہوئے گاڑی پر نجی ٹی وی چینل کا لوگو لگا رکھا تھا اور خود کو صحافی ظاہر کرکے بارڈ اور چیک پوسٹیں کراس کرتا تھا، گزشتہ روز رات کو سندھ کے علاقے مرید شاخ میں ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا احسن مہر نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ولایتی شراب برآمد کر لی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او احسن مہر نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دریں اثناء پولیس کا منشیات فروش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ،153لیٹر اور35کپی شراب اور 02چالو بھٹی قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا،مقدمات درج۔ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر قیادت SDPOsکی زیر نگرانی ایس ایچ اوضلع ہذاکی اپنی ٹیمز کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ گزشتہ روز کی پولیس کارکردگی میں تھانہ سٹی بی ڈویژن نے مخبر کی اطلاع پر ایک شراب فروش گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 25کپی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔لیاقت پور سرکل پولیس تھانہ تبسم شہید اور تھانہ شیدانی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں تھانہ شیدانی نے 98لیٹر شراب مع 01چالو بھٹی جبکہ تھانہ تبسم شہید نے 25لیٹر شراب مع 01چالو بھٹی قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی شروع کردی۔ تھانہ صدر خانپور نے 10کپی شراب برآمد کی اور تھانہ ظاہر پیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -