میپکو، گلشن اقبال سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

میپکو، گلشن اقبال سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

  

حیم یار خان(بیورو رپورٹ) محکمہ میپکوواپڈا سب ڈویژن گلشن اقبال میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق اس کرپشن میں ایس ڈی (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

او لائن سپریٹنڈنٹ لائن مین میٹر انسپکٹر میٹر ریڈر سے لے کر تمام افسران اپنے ہاتھوں کو کرپشن سے رنگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور یہ کرپشن بھی بڑے ٹیکنیکل طریقے سے کی جا رہی ہے جن میں سے چند یہ ہیں کہ کمرشل دکانوں اور پلازوں میں بغیر ٹرانسفارمر کے صرف سنگل فیز میٹر کی تنصیب دو دو سو میٹر تک تاریں دی گئی ہیں اور کمرشل دکانوں کو گھریلو کنکشن دینے کے ساتھ ماہانہ منتھلیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور صورت حال یہ ہے کہ جس کا جہاں پر بھی ہاتھ لگتا ہیوہ وہاں پر اپنی مرضی کے پیسے لینے کے ساتھ منتھلی ابھی وصول کر رہا ہے اور محکمہ میپکو واپڈا سب ڈویژن گلشن اقبال نے ایک بہت بڑے مافیا کا روپ دھار لیا ہے جو کہ ذرائع کے مطابق جس بندے کو بھی پریشان کرنا چاہتے ہیں اس کا میٹر خود ہی خراب کر لیتے ہیں اور اس کو ذلیل و خوار کرنے کے ساتھ مقدمہ کے اندراج کی بھی دھمکی دیتے ہیں اور اس صارف پر اپنا شکنجہ کسنے کے ساتھ اس کو قابو میں کر لیتے ہیں اور بھاری رشوت کے عوض اس بیچاریصارف کی معافی سے جان بخشی ہوتی ہے کیونکہ بجلی کا کنکشن ہر بندے کی بنیادی ضرورت ہے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے ان تمام مسائل پر غور و فکر کرنے کے ساتھ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -