شادی کیلئے دباؤ،نوجوان مشتعل، موت گلے لگا لی، کہرام

شادی کیلئے دباؤ،نوجوان مشتعل، موت گلے لگا لی، کہرام

  

جام پور(نامہ نگار) کوٹلہ دیوان کے نواحی علاقہ کے رہاشی  منیر احمد 

(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

احمدانی ولد ماسٹر ڈڈا رمضان نے اپنے بیٹے شہزاد عرف منا کی منگنی اپنے بھائی مجیب احمد کی بیٹی سے کر دی۔ جس پر شہزاد ناخوش تھا۔شہزاد احمد کے انکار پر والد نے تشدد کیا جس کے بعد شہزاد احمدنے گھر سے نکل کرکے اپنے بھائی کے پاس رہائش   اختیار کرلی۔ دو روز قبل دوبارہ والد نے شادی پر رضا مند کرنے کے لیے اصرار کیا اور مبینہ طور پر مارپیٹ بھی کی جس پر نوجوان دل برداشتہ ہو کرکے پیٹرول اپنے جسم پر ڈال کرکے خود کو اگ لگادی جس کے بعد پورا جسم کا حصہ جل گیا جس کے بعد فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔ سہولیات نہ ہونے پر بعد ازاں ملتان شفٹ کر دیا گیا۔ دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تاہم تھانہ صدر اتنے بڑے واقعہ سے لاعلم رہی۔

خودکشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -