اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،سینئر کلرک رشوت لیتے گرفتار، کارروائی شروع

 اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ،سینئر کلرک رشوت لیتے گرفتار، کارروائی شروع

  

  کوٹ اسلام(نمائندہ پاکستان)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس وٹو کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی (بقیہ نمبر62صفحہ6پر)

کاروائی۔ڈسی آفس ملتان کے سینئر کلرک عمردارز کو رشوت لیتے ہوئے رنگے 5000ہاتھوں گرفتار کر لیا۔موضع کھادل ملتان کے رہائشی ملک اللہ دتہ ولد محمد حسین کی درخواست پر سرکل آفیسر محمد افضل مہار نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی آفس ملتان کے سینئر کلرک عمردراز کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اس موقع پر اینٹی کرپشن ملتان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی قیادت میں سرکاری محکموں سے کرپشن کے ناسور کو ختم کیا جائے گا اور بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -