بندوقی مائنر میں شگاف، کھیتوں میں پانی داخل، شہریوں کااحتجاج

 بندوقی مائنر میں شگاف، کھیتوں میں پانی داخل، شہریوں کااحتجاج

  

  پکالاڑاں (نامہ نگار) علی الصبح بندوقی مائنر کو بستی فیض احمد لاکھا کے قریب شگاف پڑ گیا اور پانی ارد گرد کے مکانات اور کھیتوں میں پھیل گیا۔ کئی گھنٹوں تک شگاف چلتا رہا (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

مگر انہار عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔ ایک مکان بھی زیر آب آ گیا۔ کافی دیر بعد شگاف پر کیا گیا۔اہلیان علاقہ محمد اقبال، محمد فرحان، طالب حسین و دیگر نے بتایا کہ میٹ اسلم لاڑ اور اس کا بیلدار بیٹا عرفان لاڑ نہر کے پشتے مضبوط کرنے کی بجائے ہر وقت موگے تڑوانے اور پائپ لگوانے اور کاشتکاروں کی جیبیں صاف کرنے میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں اور نہر پر کام کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اعلی افسران سے پانی چوروں کے سرپرست باپ بیٹا اسلم لاڑ اور عرفان لاڑ کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موقف لینے کے لیے میٹ اسلم لاڑ سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ کمزور پشتوں کی وجہ سے نہر ٹوٹی ہے اس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -