ڈیرہ،سکول وکالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ 

 ڈیرہ،سکول وکالجز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ 

  

  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر  ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا(بقیہ نمبر57صفحہ6پر)

جس میں سکول اور کالج کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈاکٹر کشور ناہید رانا، پرفیسر شاہینہ محبوب،پرفیسر محمد صادق،سلیم کوثر اور اراکین بورڈ آف گورنرز موجود تھے پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔ کمشنر وچئیرمین بورڈ آف گورنرز سارہ اسلم نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج  کے اساتذہ کی جدید طرز پر تربیت کرائی جائے جس کیلئے قائد اکیڈمی کے ساتھ ایم او یو بھی کیا جاسکتا ہے۔بی او جی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ آن لائن کلاسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔فزیکل ایجوکیشن کلاسز شروع کی جائیں۔طلباء و طالبات کی کردار سازی،نظم وضبط اور جذبہ حب الوطنی کو فوکس کیا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلی نے ڈی پی ایس کی عمارت کی بحالی کیلئے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے۔مرمت و بحالی کیلئے ٹینڈر جاری کردئیے گئے ہیں۔ کورونا کے ایام میں ہر استاد صبح نو بجے سے ایک بجے تک آن لائن پڑھاتا ہے.  ڈیرہ غازی خان سے صحت کی سہولیات کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے 136 بستر کے حامل دل ہسپتال کی اپریل 2022 تک تکمیل کی نوید سنادی گئی ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے منصوبہ کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔کمشنر سارہ اسلم کی زیر صدارت کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹشن خالد منظور،اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ڈیپ محمد عمران،ڈی بی اے شہزاد قدیر،کارپوریشن کے محمد ذیشان،عمران ریاض اور دیگر موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے ساتھ مشینری کی خریداری پر بھی فوکس کیاجائے. کام کی رفتار اور مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دل ہسپتال خطہ کیلئے بہت بڑی نعمت ہے  اور یہ وزیر اعلی پنجاب کا تحفہ ہے۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ دیگر صوبوں کے مریض بھی استفادہ کرسکیں گے۔ٹیم ورک سے منصوبہ کو جلد مکمل کرایا جائے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مشینری کی خریداری شروع کردی ہے ایک ارب 30 کروڑ روپے مشینری کی خریداری کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔136 بیڈ کے فیز ون کی تکمیل کیلئے چار ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی اور 76 کنال سات مرلہ پر دل ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔عمارت کا سٹرکچر ورک مکمل کرکے فنشنگ شروع کردی گئی ہے۔سیوریج کے پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائیگا.۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -